صنعاء،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے صوبے بیدا کے دو دیہات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق ان دونوں دیہات میں القاعدہ کا عمل دخل پایا جاتا ہے۔ ایک گاؤں کے عینی شاہدین کے مطابق ایک ڈرون حملے کا نشانہ ایک کار تھی اور اْس میں سوار دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں جب کہ تین شدید زخمی ہوئے۔ ایسے تین افراد ایک دوسرے ڈرونب حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ القاعدہ کی یمنی شاخ نے خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی یمن میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیا ہے اور اْسے تواتر سے امریکی ڈرون حملوں کا سامنا رہتاہے۔